یو این ایچ سی آر کا سوڈان میں مقیم مہاجرین کے لیے 556 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل

126
UNHCR
UNHCR

جنیوا۔1فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے 41 بین الاقوامی اور قومی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سوڈان میں مقیم مہاجرین کے لیے 556 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این ایچ سی آر نے کہا کہ اس کی رواں سال کی انٹر ایجنسی فنڈنگ ​​اپیل کا مقصد سوڈان میں 9 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو انتہائی ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے رقم اکٹھا کرنا ہے۔

سوڈان میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے ایکسل بسشوپ نے کہا کہ مہاجرین کے ردعمل کا منصوبہ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے، بین الاقوامی برادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سوڈان کے لیے نئے شروع کیے گئے پناہ گزینوں کے ردعمل کے منصوبے کی حمایت کریں۔یاد رہے کہ سوڈان افریقہ کا دوسرا بڑا پناہ گزین ملک ہے۔