اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا اندریکا رتواتے جو ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں، نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق سے ملاقات کی۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر رتواتے نے بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین آبادی کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔