لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کیمیکل، پولیمر اور کمپوزٹ میٹریلز انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دو روزہ با ٹائی بیریر بیسڈ رسک مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ایچ ای سی سے منظور شدہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ کے طلبا کیلئے منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کی قیادت سرٹیفائیڈ پروسیس سیفٹی انجینئر اور لیڈ آپریشنز انجینئر فوجی فرٹیلائزرز، راشد محمود نے کی۔
انجینئر راشد نے شرکا کو بین الاقوامی حادثات واقعات اور انکے سدباب کیلئے حفاظتی اقدامات سے طلبا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بی ایس کیٹ جیسے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی وجوہات اور بہتری کے مواقع پر گفتگو کی۔ ان کے سیشنز میں با ٹائی ٹیکنیک کا اطلاق، رسک ویژولائزیشن اور واقعہ کی تحقیقات پر زور دیا گیا۔ شرکا نے جدید طریقوں جیسا کہ ٹرپڈ بیٹا، بیریر فیلیئر اینالسس، اور روٹ کاز اینالسس کا بھی جائزہ بھی لیا۔اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرمین کیمیکل پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ظاہر اسلم سمیت نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے عملی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس سے طلبا کو انڈسٹریز میں خطرات کو کم کرنے اور حفاظتی کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اختتام پر شرکا اور ٹرینرز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے، جبکہ وائس چانسلر اور دیگر مہمانوں کو منفرد ماحول دوست تحائف پیش کیے گئے۔ یہ ورکشاپ طلبا اور پیشہ ور افراد کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جو مستقبل کے حفاظتی انجینئروں کی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔