لاہور۔21جنوری (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے 2 طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
ترجمان کے مطابق یو ای ٹی نے نور العین کو الیکٹریکل انجینئرنگ میں "سمارٹ گرڈزمیں ڈائنامک لائٹننگ پروٹیکشن کیلئے ٹرانزیننٹاوور وولٹیجزکا جائزہ” کے موضوع پر، جبکہ محمد سالم بٹ کو "زمین پر اور خلائی ایپلی کیشنزمیں گرین انرجی کی پیداوار کیلئے سورج کے الٹراوائلٹ حصے کا استعمال”کے موضوع پر پی ایچ ڈی مقالے کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔