دبئی۔ 20 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات سمیت 11عرب ریاستوں نے پہلی عرب خلائی تنظیم قائم کی ہے جس کا پہلا پراجیکٹ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے جائزے کے لئے ایک سیٹلائٹ کی تیاری ہے ۔ ابو ظہبی میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یواے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ سیٹلائٹ متحدہ عرب امارات میں تیار کیا جائے گا جو ہمارے سائنسدانوں کا ایک بڑا کارنامہ ہوگا، سیٹلائٹ کو دانش 813 کا نام دیا گیا ہے ۔گلوبل سپیس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور افریقا کے سائنسدان شرکت کررہے ہیں ۔ یو اے ای کی کابینہ نے 11مارچ کو نیشنل سپیس سٹریٹجی 2030ءکی منظوری دی تھی جو متحدہ عرب امارات کی خلائی صنعت اور اس سے وابستہ سرگرمیوں کے کے لئے ایک اہم فریم ورک ہے ۔