24.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیو اے ای فتویٰ کونسل،زکوٰۃ الفطر نقد ادا کرنا جائز، فی کس...

یو اے ای فتویٰ کونسل،زکوٰۃ الفطر نقد ادا کرنا جائز، فی کس رقم 25 درہم مقرر

- Advertisement -

ابوظہبی ۔26مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ الفطر نقد ادا کرنا جائز ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کےمطابق فتویٰ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ الفطر نقد ادا کرنا جائز ہے اور 1446 ہجری کے لیے فی فرد زکوٰۃ الفطر کی تجویز کردہ رقم 25 درہم مقرر کی گئی ہے۔

کونسل نے وضاحت کی کہ زکوٰۃ الفطر ہر ایسے مسلمان پر فرض ہے جو مالی طور پر صاحبِ استطاعت ہو، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بڑا۔ خاندان کے سربراہ پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیوی، بچوں اور زیر کفالت افراد کی طرف سے بھی یہ ادائیگی کرے۔عید الفطر سے قبل جاری کردہ بیان میں فتویٰ کونسل نے حدیث ابن عمرؓ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے زکوٰۃ الفطر کو فرض قرار دیا، ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور کے برابر۔

- Advertisement -

فتویٰ کونسل کے مطابق، زکوٰۃ الفطر کی مقدار فی فرد 2.5 کلو گرام چاول مقرر کی گئی ہے، جو چاول کی شکل میں یا اس کی مالی قیمت یعنی نقد رقم (25 درہم) کی صورت میں ادا کی جا سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں