13.8 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومتازہ ترینیو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی کی پاکستانی سائنسدان...

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل ترمذی کی پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور مرخند کو ’’خلیفہ انٹرنیشنل‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

- Advertisement -

ابوظہبی۔28فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر غلام سرور مرخند کو’’با اثر شخصیت‘‘ کی کیٹگری میں کھجور اور زرعی جدت کےلئے ’’خلیفہ انٹرنیشنل ‘‘ایوارڈ جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

- Advertisement -

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی جدت کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے ابوظہبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ یو اے ای کے نائب صدر اور نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زیدالنیہان کی سرپرستی میں یہ ایوارڈ کھجور کی کاشت اور زرعی جدت میں نمایاں شراکت کا اعتراف ہے۔ ایرتھ زید فلانتھروپیز کے زیر اہتمام ایوارڈ میں 28 ممالک کے 187 امیدواروں نے شرکت کی جو اس کی عالمی اہمیت کی غمازی کرتا ہے۔

سفیر فیصل ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے زرعی اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ ، اور پائیدار ترقی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایوارڈ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی کوششوں کی تعریف کی اور ڈاکٹر غلام سرور مرخند جیسے سائنسدانوں کی خدمات کو سراہا جو ایک سرسبز مستقبل کی تشکیل میں معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں