29.2 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومقومی خبریںیو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وسٹا...

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیر اہتمام رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ، حاضرین میں کھانے کے ڈبے تقسیم کئے

- Advertisement -

دبئی۔24مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں پورٹ رشید پر وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کی جانب سے لگائے گئے رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ کیا۔ وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم ایک پاکستانی کمپنی ہے جس کے کراچی اوردبئی میں دفاترہیں۔ سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان افطار ٹینٹ میں تقریباً 300 افراد کو روزانہ افطاری اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے جو رمضان کے مقدس مہینے میں ایک خیراتی کوشش کا حصہ ہے۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب وسٹا میری ٹائم نے اس شاندار تقریب کی میزبانی کی ہے جو کمیونٹی سروس اور فراخدلی کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کے سفیر نے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن کے افسران کے ہمراہ حاضرین میں کھانے کے ڈبے تقسیم کئے اور زائرین کو ذاتی طور پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے خیمے میں کافی وقت گزارا، اجتماعی دعا میں شرکا کے ساتھ افطاری میں شرکت کی۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وسٹا میری ٹائم کی انتظامیہ کا اس بابرکت مہینے کے دوران رمضان افطار ٹینٹ لگانے پر اظہار تشکر کیا اور اتحاد اور ہمدردی کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے متحدہ عرب امارات کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا اور وسٹا میری ٹائم کو افطار خیمہ کے قیام کے قابل بنانے میں تعاون کے جذبے کو سراہا جو اس طرح کی کمیونٹی پر مبنی کوششوں کو ممکن بناتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں