یو اے ای کا الیکٹرانک سموکنگ اور میٹھے مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان

212

دبئی ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے حکام نے الیکٹرانک سموکنگ اور میٹھے مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کا اعلان کردیا، ڈیوٹی کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں 20 سگریٹس پر مشتمل ڈبی ، سموکنگ آلات اور میٹھے مشروبات پر رواں سال یکم دسمبر سے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جارہی ہے جس کے تحت 20 سگریٹ کی ڈبی پر 8 درہم،الیکٹرک سگریٹ پر 0.4 درہم، ایک گرام واٹر پائپ ٹوبیکو اور اس طرح کی مصنوعات پر 0.1 درہم بطور ایکسائز ڈیوٹی وصول کیے جائیں گے۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مذکورہ تاریخ کو جاری ہونے والی نرخوں کی فہرست میں ترمیم شدہ نرخ خود بخود شامل ہوجائیں گے۔