34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیو اے ای کا بحری جہاز 2 ہزار ٹن امدادی سامان لے...

یو اے ای کا بحری جہاز 2 ہزار ٹن امدادی سامان لے کر لبنان پہنچ گیا

- Advertisement -

ابوظہبی ۔26اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کابحری جہاز 2 ہزار ٹن امدادی سامان لے کر لبنان پہنچ گیا۔ اردونیوز کے مطابق یہ اقدام قومی امدادی مہم ’’متحدہ عرب امارات لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘‘ کا حصہ ہے جس کا آغاز 8 اکتوبر کو عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

امارات کے معاون وزیر سلطان محمد الشمسی نے بتایا کہ بحری جہاز پر ایک ہزار ٹن خوراک اور ایک ہزار ٹن امدادی اور شیلٹر کا سامان موجود ہے، اب تک2ہزار 610 ٹن امدادی سامان لبنان بھیجا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کے عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں