یو اے ای کی نجی کاروباری شرح نمو میں اضافہ

96

دوبئی ۔ 06 فروری (اے پی پی) تجارتی ماہرین نے کہا ہے کہ جنوری میں متحدہ عرب امارات کی تیل سے ہٹ کر نجی کاروباری شرح نمو 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی جس کی وجہ مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہے۔کاروباری حلقوں کی ایک سروے رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران یو اے ای کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس بڑھ کر 55.3 پوائنٹ رہا جو دسمبر میں 55 پوائنٹ رہا تھا۔