یو کے اسلامک مشن کی طرف سے آغوش کالج مری کے بچوں میں عید گفٹ تقسیم

108

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرانتظام ادارہ آغوش کالج مری میں یو کے اسلامک مشن کی جانب سے بھیجے گئے عید گفٹس طلباء میں تقسیم کرنے کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

یو کے اسلامک مشن کی طرف سے بھیجے گئے ان تحائف میں طلباء کی مختلف ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکول بیگ، یونیفارم ، جوتے، جیومیٹری باکس اور دیگر سٹیشنری شامل کی گئی ہیں۔مزید برآں عید کی ضروریات کے پیش نظر نقد عیدی، میٹھی سوغات (مٹھائیاں اور چاکلیٹس)، کلائی گھڑی، شلوار قمیض ، شرٹ ٹراؤزر ، جوتے و سینڈل بھی تحائف میں شامل ہیں

اس موقع پر آغوش کالج مری کے پرنسپل محمد اعظم خان نے کہا کہ یو کے اسلامک مشن کی جانب سے طلباء کیلئے بھیجے گئے خصوصی عید تحائف کو تقسیم کرنا کسی شرف سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کی ضروریات کو سامنے رکھ کر منتخب کئے گئے یہ تحائف بچوں کی تعلیم میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی عید کی خوشیوں کو مزید بڑھائیں گے اور طلبا ء کے لیے ایک خوبصورت احساس کا باعث ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یو کے آئی ایم اور الخدمت کے شراکت داروں کی طرف سے ایک خالص احساس اور دلی خدمت کا عکاس ہے۔