یکجہتی کشمیر ریلی سے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور، فخر امام،علی محمدخان اور اسد عمر کا خطاب

78

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بی جے پی نے مسلمانوں کے خلاف 1984ءسے سازشوں کا آغاز کیا، بھارت کئی بار اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر چکا ہے، وقت آ گیا ہے کہ او آئی سی کے تمام ممالک متحد ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم آزادی کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کی جدو جہد آزادی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ثابت کیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیںگے۔