39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںیکم اپریل سے اب تک گراں فروشوں کیخلاف 86 ہزار کارروائیاں، پرائس...

یکم اپریل سے اب تک گراں فروشوں کیخلاف 86 ہزار کارروائیاں، پرائس ایکٹ کی خلاف وزی پر30 لاکھ سے زائد جرمانےعائد

- Advertisement -

سرگودھا۔ 28 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرز / پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اپریل سے اب تک 28 روز میں گراں فروشوں کیخلاف 86 ہزار کاروائیاں کیں، پرائس ایکٹ کی خلاف وزی پر 30 لاکھ 66 ہزار پانچ سو روپے جرمانے عائد کئے ، 144 افراد کو گرفتار کیا گیا، 55 مقدمات کا اندراج اور 59 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنایا گیا ہے، گلی محلوں اور تمام یونین کونسلوں میں پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے چھاپہ مار کاروائیاں کررہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا تدارک یقینی بنایا جاسکے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پٹرول، پھلوں /سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دوکانداروں کو جرمانے عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت ہو تو فوری نشاندہی کرتے ہوئے شکایات درج کروائیں تاکہ غیر قانونی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے اُن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھل، گوشت، سبزیاں، برائیلر مرغی ، دودھ دہی، پٹرول اور دیگر کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کریں۔

صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بناتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے۔ انہوں نے افسران سے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں