یکم جولائی تا 21نومبر قومی بچت کی مختلف سکیموں میں 81ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ،سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز

124
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے لئے قومی بچتوں کا ہدف 228 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی تا 21نومبر 2016ءقومی بچت کی مختلف سکیموں میں سرمایہ کاروں کی جانب سے 81ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک قومی بچت کی سکیموں میں بچتوں کے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔