21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںیکم جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس کے حوالے سے شراکتداروں کو اعتماد...

یکم جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس کے حوالے سے شراکتداروں کو اعتماد میں لیا جائے ،صدر آل پاکستان انجمن تاجران

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں ،یکم جولائی سے ریٹیلرز پر ٹیکس کے اطلاق کے حوالے سے جو اطلاعات سامنے آرہی ہیں ان کی وضاحت کی جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ کرنی چاہیے

اس کے شعبوں کو الگ الگ کیا جائے تاکہ کرپشن کا راستہ رک سکے ، نوٹسز کے اجراء ، اسیسمنٹ سمیت دیگر مراحل میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے کیلئے آٹو میشن پر جایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر وں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اس لئے انہیں شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں، سٹیک ہولڈرز اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر پالیسیوں کا نفاذ یقینی بنایا جائے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مہنگے یوٹیلٹی بلز ، حد سے زیادہ شرح کے ساتھ مختلف ٹیکسز کی وجہ سے چھوٹے تاجر کے لئے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے اس لئے ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو کم سے کم کیا جائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں