کوئٹہ۔ 28 اگست (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے بلوچستان میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا ئیں گے،رواں سال بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو وائرس موجود ہے صرف کوئٹہ میں موجود ہے یہاں خصوصی توجہ دی جائے گی،
صوبے کے کے 36 اضلاع میں 20 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،دس مہینے میں صوبے میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، گزشتہ مہم میں تین ہزار انکاری والدین سامنے آئے لیکن ماضی کی نسبت یہ شرح بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور دیگر صوبوں سے آمد رفت کی وجہ سے پولیو وائرس پھیلنے کے خطرات موجود ہے لیکن صوبائی حکومت نے اس حوالے سے تمام تر تادیبی انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔