یکم فروری سے18 فروری تک گرانفروشوں کیخلاف کارروائی میں مجموعی طور پر ایک لاکھ پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر

77
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

نارووال۔ 19 فروری (اے پی پی):چیف سیکرٹری پنجاب کے خصوصی احکامات اورکمشنرگوجرانوالہ کی سخت ہدایات پرڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی سربراہی میں ضلع بھرمیں شہریوں کو 13روپےمیں روٹی کی فراہمی کویقینی بنانےکاسلسلہ روزانہ کی بنیادپرجاری ہےاورڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی طرف سےروزانہ کی بنیاد پرروٹی کے وزن اورقیمت کی سختی سےمانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرخصوصی طورپراس حوالے سےضلع کی تینوں تحصیلوں میں یکم فروری سے18 فروری تک سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے2ہزار432 انسپیکشنزکی گئیں جن میں 31خلاف ورزی کےمرتکب افرادکومجموعی طورپر 1لاکھ پانچ سوروپےجرمانہ کیاگیااور3 تندورسیل کیےگئے جبکہ12گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔

واضح رہےکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی طرف سے اسسٹنٹ کمشنرز اورسپیشل پرائس مجسٹریٹس کوسختی سےپابندکیاگیاہےکہ وہ صارفین کو13روپے میں روٹی کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائیں۔