یہ تصویر عمران خان کی اصل شخصیت اور کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے،جو کہتا تھا ‘خوف کے بت توڑ دو’ وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

228

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی عدالت پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصویر عمران خان کی اصل شخصیت اور کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے،جو کہتا تھا ‘خوف کے بت توڑ دو’ وہ خود خوف کا بت بن چکا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بزدل شخص پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ سچ ہے کھال اوڑھنے سے گیدڑ کی اصلیت بدل نہیں جاتی۔جھوٹا اور منافق شخص شیر دل اور بہادر نہیں ہو سکتا۔