27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںیہ وطن امن چاہتا ہےمگر دشمن کو جواب دینا جانتا ہے،انجینئرامیرمقام

یہ وطن امن چاہتا ہےمگر دشمن کو جواب دینا جانتا ہے،انجینئرامیرمقام

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے قوم کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وطن امن چاہتا ہےمگر دشمن کو جواب دینا جانتا ہے۔

ہفتہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ الحمدللہ! پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا،قوم کو عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،یہ وطن امن چاہتا ہےمگر دشمن کو جواب دینا جانتا ہے،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔امیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595407

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں