۔132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں تکنیکی خرابی کے باعث مختلف گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ مینجمنٹ جاری ، ترجمان آئیسکو

77
IESCO

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان راجہ عاصم نذیر نے بتایا ہے کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں تکنیکی خرابی کے باعث مختلف گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے ۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق متاثرہ گرڈ اسٹیشن میں آئی 16،ایف 16 ، کے ٹی ایم ، سٹیلائٹ ٹاون، ایم ای ایس ، آئی 8 اور بکرا منڈی شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشنز سے منسلک فیڈرز پر 60 میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے ، آئیسکو کی ٹیمیں جلد از جلد فالٹ کلیر کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن پر موجود ہیں۔ راجہ عاصم نذیر نے کہا کہ آئیسکو اپنے صارفین سے بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل پر معذرت خواہ ہے۔