۔28 مئی تا یکم جون ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

106

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ 28 مئی تا یکم جون ملک کے بالائی علاقوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے،متعلقہ اداروں کو محتاط رہیں،لینڈ سلائیڈ، مٹی کے تودے، بالائی علاقوں میں سڑکوں اور ٹریفک کے نظام کو متاثر کرسکتے ہیں۔یہاں جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث مقامی ندی\نالوں میں طغیانی کا خدشہ، متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ متوقع سیلاب و لینڈسلائیڈ سے نمٹنے کیلئے مقامی محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایات دیں۔

ضلعی انتظامیہ کو کچے گھروں سے لوگوں کا بروقت انخلاء کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو نقصان کا اندیشہ ہے ،بارش کے دوران کمزور تعمیرات ميں پناہ لینے سے گریز کریں۔گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، لہذا احتیاط کریں ۔ کاشتکار موسمی صورتحال کے مطابق فصل کے معمولات تشکیل دیں۔ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں کے سفر ميں احتیاط کریں۔سفر سے قبل مقامی انتظاميہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرور حاصل کریں۔