اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے نام والے سیاست دانوں کا عمران خان کے نوجوان نظریاتی کارکن اور مقامی امجد آفریدی سے این اے 249 میں مقابلہ ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقابلہ امید واروں کا نہیں مختلف سوچ کا ہے۔ اسدعمر نے کہا کہ کراچی_کی_شان_بلےکانشان۔