‏آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعد آج کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کرلی ہے‘وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید

61

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ‏آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعد آج کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی نے واضح برتری حاصل کرلی ہے-

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر ثابت ہوا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہونے کے ساتھ وہ واحد جماعت ہے جس کے ورکر، سپورٹر اور ووٹر ملک کے ہر حصے میں موجود ہیں ۔