اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کےمشیربرائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی انتخابی اصلاحات کا ذمہ الیکشن کمیشن کو دینے کی منطق اتنی ہی طفلانہ ہے جیسے نیب یا ایف آئی اے قوانین میں اصلاحات کی ذمہ داری ان اداروں کو دے دی جائے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افسوس دہایئوں سے پارلیمان میں بیٹھنے کے باوجود یہ لوگ اس کے بنیادی کام کو سمجھنے سے قاصر ہیں