‏الحمداللہ! پی ٹی آئی حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت سے ضمنی فنانس بل واضح اکثریت سے منظور کرانے میں کامیاب ہوئی،فرخ حبیب

78

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏الحمداللہ! پی ٹی آئی حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت اور تائید سے معیشیت کو ڈاکومنٹ کرنے کے لیے ضمنی فنانس بل واضح اکثریت سے منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ضمنی فنانس بل کو پارلیمنٹ کے اندر روکنے کے لئے شہباز شریف اور بلاول زرداری کی دھمکیاں گیڈر بھبھکیاں ثابت ہوئیں-