اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ الحمد للہ آج ملک میں ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کورونا سے بچائو کی یہ ویکسین 6 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے لگوائی، جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ ان میں سے 3 کروڑ افراد نے ایک ڈوز لگوائی ہے۔ انتہائی ضروری ہے کہ جو لوگ ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔