‏الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسدعمر کا ٹویٹ

131

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے،پورے ملک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 77 فیصد مکمل ویکسین کے حوالہ سے سر فہرست ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب 51 فیصد، جی بی 46 فیصد، اے جے کے 45 فیصد، بلوچستان 42 فیصد، کے پی 41 فیصد اور سندھ 37 فیصد پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل اہل آبادی میں سے 46 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین لگ چکی ہے اور 63 فیصد نے کم از کم ایک خوراک حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں این سی او سی کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم، وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ اور صحت کی ٹیموں کا خصوصی طورر پر شکر گزار ہوں ، ان تمام لوگوں کی بے پناہ محنت سے ایک ہدف جس کو لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے، حاصل ہوا۔