‏امید ہے (ن) لیگ کی لیڈر شپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہو گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

59

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏امید ہے (ن) لیگ کی لیڈر شپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہو گی۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے چاہے وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو۔ محمود خان لالہ سے کہا ہے ان مہمانوں کا خیال رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں۔