اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف اور غیر متنازع بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سےای وی ایم کےپروٹوٹائپ کی تیاری پرہونےوالی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئےترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ پروٹوٹائپ کی تیاری الیکشن کمیشن کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق کی جائے۔