‏اومی کرون دنیا کے مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے،پاکستان میں بھی اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، جنوبی افریقہ سے اومی کرون کا پھیلاؤ شروع ہوا ،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر

141

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏اومی کرون دنیا کے مختلف علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے،پاکستان میں بھی اومی کرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، جنوبی افریقہ سے اومی کرون کا پھیلاؤ شروع ہوا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ8نومبر کو جنوبی افریقہ میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آیا، اومی کرون پہلے والی کورونا اقسام جیسا مہلک نہیں،عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہاکہ ‏عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‏امریکا اور برطانیہ میں ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد زیادہ ہے،ویکسین کرانے والے افراد میں اومی کرون کا خطرہ کم ہے، اسدعمر نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کے واضح اثرات سامنے آئے ہیں،‏گنجان آبادیوں میں کورونا پھیلاؤ کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جن ممالک میں کورونا ویکسین زیادہ ہوئی وہاں کورونا کا پھیلاؤ کم ہے، 3 سے 4 ہفتے میں اومی کرون تیزی سے پھیلا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے اومی کرونا پھیل رہا ہے اور فوری طور پر ویکسینیشن کروانا انتہائی اہم ہے،7 روز میں 60 فیصد کیسز لاہور اور کراچی سے آئے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن بہت ضرروی ہے،شہری ماسک پہنیں اوربھیڑوالی جگہوں پر نہ جائیں۔

وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ 8 نومبر کو اومی کرون کا پہلا کیس جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوا اور اب دنیا بھر کی طرح تین سے چار ہفتے میں پاکستان میں بھی اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ‏قومی شناختی کارڈ کا حامل ہر شہری صحت کارڈ کیلئے اہل ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‏کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ملک بھر میں دستیاب ہے،تمام شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ‏صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے، کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آئی ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‏خواتین کو ویکسین کا مردوں کی نسبت زیادہ فائدہ ہے،خواتین کیلئے کورونا ویکسین بہت اہم ہے، فیصل سلطان نے کہاکہ اومی کرون کے کیسز 350 سے تجاوز کر چکے ہیں ، اومی کرون کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ويکسی نيشن سے متعلق آگہی دينے کی ضرورت ہے،جن لوگوں کو ویکسین لگی ہوتی ہے ان میں بیماری کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان میں اومی کرون کے350سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکےہیں اور ملک میں اومی کرونا کے کیسز مزید اوپر جائیں گے۔زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگنے کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کو بیماری لگنے کےخطرات زیادہ ہیں،بزرگ افراد اور خواتین ویکسین لگوانےمیں کوتاہی نہ برتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کےاستعمال کےمثبت نتائج مل رہے ہیں، جن افراد نے دوسری ڈوز نہیں لگوائی وہ جلدی لگوائیں۔ حکومت پاکستان نے65 فيصد تک ویکسین اپنے خرچے پرخريدی اور صحت کے شعبے ميں اصلاحات کا مقصد عوام کی فلاح ہے۔