‏اپنے خون پسینے سے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے والےمحنت کشوں کو سلام ، فرخ حبیب

67

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏اپنے خون پسینے سے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے والےمحنت کشوں کو سلام ،پاکستان کے دیہاڑی دار طبقہ کو معاشرے میں حقیقی مقام دلانا حکومت کاعزم ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا لاک ڈاؤن تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے اپنے مزدوروں کے احساس میں روزگار کے مواقع بند نہیں ہونے دئیے۔