‏ایف بی آر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا ٹویٹ

47

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ‏ایف بی آر نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔

بدھ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ دو ماہ میں جو ٹیکس اکٹھا کیا وہ مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ ٹیکس وصولی کی اسی شرح سے 5 ہزار 829 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف ان شاء اللہ حاصل ہو جائے گا۔