‏این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد سے کورونا وائرس کا گراف نیچے آیا ، مریم صفدر ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اجتماع کرکے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہیں، فرخ حبیب

44

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد سے کورونا وائرس کا گراف نیچے آیا ہے دوسری جانب مریم صفدر ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اجتماع کرکے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ایک طرف عوام نے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جس کے باعث کورونا کا گراف نیچے آنا شروع ہوگیا ہے ، دوسری جانب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مریم صفدر ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیےاجتماع کرکےلوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔