‏ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے،50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز10فروری کوپہنچے گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

87
‏عثمان مرزا کیس میں متاثرین کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا ، جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت انتہائی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏ اقتصادی رابطہ کمیٹی ،ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے،50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز10فروری کوپہنچے گا۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ‏ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ 50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز10فروری کوپہنچے گا۔

جنوری سے6لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔ عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔