‏باجی سَستی سنسنی نہ پھیلائیں ، رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹ میں تین ارب سے زائد رقم کہاں سے اور کیسے آئی، بیرسٹر شہزاد اکبر

84

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ‏باجی سَستی سنسنی نہ پھیلائیں ، رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹ میں تین ارب سے زائد رقم کہاں سے اور کیسے آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پر ردعمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‏باجی سَستی سنسنی نہ پھیلائیں ، 4جنوری کو عدالتی اختیار پر بحث ہونی ہے جس سے آج آپ کا وکیل بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ترجمان صرف ایک سوال کا جواب دے دیں، رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹ میں تین ارب سے زائد رقم کہاں سے اور کیسے آئی، یقیناً آپ اپنے مالکان سے یہ نہیں پوچھ سکتیں ۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ‏آج ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف وکلا غیر حاضرتھا، امجد پرویز نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہو گئے، اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں ؟ ۔