‏بلاول زرداری کے عزائم قومی سیاست کے اور بیانات صوبائی عصبیت کے ہے، اسدعمر کا ٹویٹ

79

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏بلاول زرداری کے عزائم قومی سیاست کے اور بیانات صوبائی عصبیت کے ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ ارسا نے ان کے الزامات کو اعدادوشمار سے غلط ثابت کر دیا۔ سندھ کے عوام کے حقوق غصب کوئی اور صوبہ نہیں، سندھ کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والی آپ کی پارٹی کر رہی ہے اور دہائیوں سے کر رہی ہے۔