اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سےترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ان کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں ۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ سے 12 فیصد زیادہ جبکہ 2018 کے پہلے چار ماہ سے 63 فیصد زیادہ ہیں۔