‏تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر آواز بلند کرنے پر عمران خان کو مقبول ترین شخصیت قرار دیا جانا سب سے بڑا انعام اور خوش نصیبی ہے، مراد سعید

123

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ‏تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر آواز بلند کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مقبول ترین شخصیت قرار دیا جانا سب سے بڑا انعام اور خوش نصیبی ہے-

اپنے ایک ٹویٹ میں مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت اور ہر میدان میں کامیابیوں کی دنیا گواہی دیتی ہے، الحمدللہ اس سے بڑا انعام اور خوش قسمتی نہیں ہو سکتی ۔