اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جاوید چوہدری کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کہتے ہیں کے وہ صحت خطرے میں ڈال کر پاکستان کے عوام کی خاطر سیاسی سرگرمیاں کر رہے ہیں، لیکن 3 سال سے عوام کا درد ان کو پاکستان نہ لا سکا۔انہوں نے کہا کہ جب اقتدار نہ ہو تو دبئی یا لندن میں ، اقتدار کے بغیر ان کو اپنے لیڈر کی طرح پاکستان کی ہوا راس نہیں آتی.