بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فی صد کام مکمل کر لیا ، ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے، چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

247

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں پر توجہ مرکوز ہے،بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فی صد کام مکمل کر لیا ہے۔

 

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے،ان شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مکمل ہونے والی شاہراہوں میں کوئٹہ سے ہوشاب روڈ (N-85) 449 کلومیٹر طویل ، مکمل ہوچکا ہے اور ٹریفک کے لئے کھلا ہے۔اسی طرح سوراب کوئٹہ (N-25) 325 کلومیٹر بھی مکمل ہوچکا ہے ،گوادر – ہوشاب (M-8) 193 کلومیٹر بھی آپریشنل ہے،رتو ڈیرو۔ خضدار (M-8) 250 کلومیٹر لمبی سڑک بھی آ پریشنل ہے۔ان سڑکوں کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں ہیں۔اور بلوچستان کے لوگوں جدید سفری سہولیات بھی میسر ہو ئی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے،ان شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔