اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہےکہ جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد پہ آ ئی ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے ،آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کےاقتدارمیں آنےکےوقت سےکم ہے۔