خاتون اول بشریٰ عمران کامزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ ،قیام و طعام کی سہولتوں کا جائزہ لیا، کھانے کا معیار بھی چیک کیا

66

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):خاتون اول بشریٰ عمران نے پیرکو مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔خاتون اول نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے کھانے کے معیار و رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا، بشریٰ عمران نے خودکھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا جبکہ پناہ گاہ میں مقیم افراد نے کھانے کے معیار کی تعریف کی، اس موقع پرخاتون اول بشریٰ عمران نے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول کا شکریہ ادا کیا۔بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کے لئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے،پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے اور یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے،اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے، پناہ گاہو ںمیں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی،انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی،خاتون اول بشریٰ عمران سے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول اور پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے، پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں سکون سے سوتے اور کھانا بھی ملتا ہے۔