اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ شہباز شریف کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب ان کے 25 ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکائونٹ سے چار ارب روپے نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟ ویسے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟ معصومانہ سوال ہے۔