اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے تیار کردہ نئی احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانہ 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا حقدار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد کی معذور دوست اور پائیدار دنیا کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔