‏دنیا کی کئی لیگز کا برینڈ ایمبیسڈر رہا لیکن زیادہ خوشی کشمیر پریمیر لیگ کا حصہ بن کر ہوئی، شاہد آفریدی

62
بھارت کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے ساز گار ، اگر پاکستان ایشین کنڈیشن میں ورلڈ کپ نہیں جیتے گا تو کہاں جیتے گا، شاہد آفریدی

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):نامور کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ‏دنیا کی کئی لیگز کا برینڈ ایمبیسڈر رہا لیکن زیادہ خوشی کشمیر پریمیر لیگ کا حصہ بن کر ہوئی۔بدھ کو اسلام آباد میں کشمیر پریمئیر لیگ کی اہم ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کی لانچنگ اور ہیڈ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید نے خطاب کیا۔سینیٹر طلحہ محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں صرف کرکٹ نہیں کھیلوں گا بلکہ ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی بھی بناؤں گا۔