اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دوسری افطاری کے لئے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا۔
جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر بجلی نے کہا کہ وہ خود بجلی فراہمی کی صورتحال کی نگرانی کرتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کے علاقے میں بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے کچھ فیڈرز پر خرابی پیدا ہوئی جس کو دور کرنے کے لئے فوری کام شروع کر دیا گیا تھا۔