اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت قومی صحت سروسز ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو آج سے ہیلتھ انشورنس کی سہولت کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔
آج اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کےشناختی کارڈ پر ضلع راولپنڈی، اٹک، جہلم یا چکوال کا مستقل پتہ درج ہے تو 8500 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنےخاندان کی اہلیت کی تصدیق کر سکتےہیں۔