33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریں‏شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب...

‏شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے جو صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سے صرف ایک کیس کی ہے

- Advertisement -

۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ احتساب کا عمل چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں ان مشتبہ اکائونٹس کی تفصیل بھی شیئر کی جس میں شہباز شریف اینڈ فیملی کو کلرکوں اور چپڑاسیوں کے ناموں پر بنائے گئے مشتبہ اکائونٹس سے 25 ارب روپے منتقلی کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=276862

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں