اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صحافت کے نام پرتوڑپھوڑ،گھیرائو جلائو اور تشدد پر اکسانے والا نجم سیٹھی بے نقاب ہوچکاہے،میڈیا کو ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہئیے۔
وزیر مملکت نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا میں کہاں صحافی تشدد پر اکساتا ہے؟بطور صحافی نجم سیٹھی کیسے تشدد کی طرف مائل کررہا ہے؟ فرخ حبیب نے سوال اٹھایا کہ کیا معاشرے کی اصلاح ایسے ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی بے نقاب ہوچکاہے، میڈیا کو بھی ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہئیے۔